Khuwab Se Haqeeqat Tak Ka Safar by Haya Noor Khan Novel Complete Pdf


Khuwab Se Haqeeqat Tak Ka Safar Online Urdu Novel by Haya Noor Khan Motivational Based and Social Reforms Based Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو کہ ایک خواب دیکھتی ہے اور اسے پورا کرنا وہ اپنی زندگی کا مقصد سمجھتی ہے ۔۔ یہ خواب کوئی سوتے ہوئے خواب دیکھنا نہیں ہوتا ۔۔ بلکہ جاگتی آنکھوں سے دیکھا گیا خواب ہوتا ہے ۔۔ 
اس ناول کی ہیروئن جس کا نام شمائم شیر علی خان ہوتا ہے وہ ایک نہایت کی نرم مزاج، رحم دل اور مخلص لڑکی ہوتی ہے ۔۔ چونکہ وہ ایک بڑے گھرانے کی اکلوتی اولاد ہوتی ہے مگر اس کا رویہ ہر ایک ساتھ ایک جیسا ہوتا ہے اور وہ اپنے اخلاق سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے ۔۔   
وہ چاہتی ہے کہ وہ کچھ ایسا کرے جس سے دوسرے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو ۔۔ وہ اس  معاشرے کے رنگ ڈھنگ دیکھتی ہے ۔۔ ایسا معاشرہ جہاں کمزور اور لاچار لوگوں کو کچلا جاتا ہے ۔۔ جہاں بے بس کی بے بسی کا فایدہ اٹھایا جاتا ہے اور اسے مزید بے بس اور لاچار کیا جاتا ہے ۔۔ ایسے بچے جن کے چھوٹے چھوٹے خواب ہوتے ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لیے وہ کچھ کر نہیں سکتے ۔۔ بلکہ وہ صرف خواب ہی رہ جاتے ہیں ۔۔ وہ بنیادی ضروریات کے لئے ترستے ہیں مگر کسی سے اپنی مجبوریوں کا ذکر نہیں کرتے ۔۔ کیونکہ ان کی خودداری انہیں یہ سب کرنے کی اجازت نہیں دیتی ۔۔ اور آخر کار وہ یہ سب کر لیتی ہے ۔۔ اور اپنے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیتی ہے ۔۔ اور اس میں بہت بڑا ہاتھ اس کے والد کا بھی ہوتا ہے ۔ جو کہ زندگی کے ہر موڑ پر اپنی بیٹی کا ساتھ دیتے ہیں اور اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ باپ بیٹیوں کے لیئے باعث فخر ہوتے ہیں اور ان کا مان ہوتے ہیں ۔۔


Or

Related Posts

Post a Comment