Man Jan Man Thehar Wo by Kashaf Fatima Online Urdu Novel Village Base Love Story, Joint Family and Strong Girl Based Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
جناب وسام احمد صاحب بخش داد حویلی کے چھوٹے اور لاڈلے سپوت جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہے ہیں ۔ ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان میں سب کے متضاد چلنا ان کا شوق ہےان کے متعلق ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ اے تے جمیا ایک پٹھا سی۔۔۔۔تے پٹھے کم ای کرنے نا نہ(یہ تو پیدا ہی الٹا ہوا تھا الٹے کام ہی کرنے ہیں اس نے)
لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ خاندان کا یہ بچہ ان کی ساری روایات جو برسوں سے چلی آ رہی تھی جو حالات ا س گھر کی عورتیں برسوں سے سہے جا رہی تھی سب کو ہوا میں اچھال دے گا۔
---------------------
لاہور کے الحمرا ہال میں رنگ و بو سیلاب برپا تھا ۔ آج یہاں ملک کی بہت ساری یونیورسٹیوں سے لوگ حصہ لینے اور بہت سے لوگ مشاعرہ دیکھنے آئے تھے ۔ جتنی بھی خود اعتماد سہی لیکن رابیل نے کبھی اتنا بڑا مجمع ایک ساتھ نہیں دیکھا تھا ایک سیکنڈ کو رابیل نے اپنے اعتماد کی کشتی کو ڈگمگاتا ہوا محسوس کیا۔۔۔۔۔
لیکن پھر خود سے مخاطب ہوئی۔۔۔۔۔
رابیل حیات ہوں میں!!!! اچھا ہے دنیا کو بھی پتا چلنا چاہیے ۔ پلیز آج مت ڈرنا اپنے بابا کی شیرنی ہو نا تم!!!!!! ثابت کرو ۔۔۔
Or
Post a Comment
Post a Comment