Online Urdu Novel Sanwali Si Ek Larki by Mishal Tamanna Childhood Friendship Based and Sanwali Girl Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
ابتشام فریش ہو کر باہر نکلا تو منحہ کو دیکھ کر اسے شدید غصہ آیا- تم یہاں کیا کر رہی ہو تمہیں میں ہزار بار منع کر چکا ہوں میرے روم میں مت آیا کرو تمہیں سمجھ نہیں آتی میری بات-میری بات تو سنو ابتشام- ہاں بولو کیا بات سنو کونسی اتنی امپورٹنٹ بات ہے جس کے لیے تم نے میرے روم میں آنے کی ہمت کی میں بھی تو سنو- وہ میں کہنا چاہتی تھی کہ تم بابا سے ہماری شادی کی بات کرو- اسکی بات سن کے پہلے تو ابتشام کو بہت غصہ آیا لیکن پھر قہقہ لگا کہ ہنسنے لگا میں اور تم سے شادی؟ تم سے شادی کرنے سے تو اچھا ہے میں کنوارا مر جاوں- لیکن ابتشام مجھ میں کمی کیا ہے میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں- رہنے دو یہ ڈرامے بازیاں تم ایک سیلفش لڑکی ہو جو اپنے علاوہ کبھی کسی سے محبت نہیں کر سکتی اب جاو یہاں سے- ابتشام نےدروازہ کھول کے اسے جانے کے لیے کہا تمہیں تو میں دیکھ لوں گی- یہ کہ کر منحہ باہر نکل گئ- پاگل لڑکی ابتشام نے دروازہ بند کر دیا
Post a Comment
Post a Comment