Sitamgar Novel by Hurab Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Sitamgar by Hurab Gangster Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.

میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس کی آواز پر زارا کی گھگی بندھی۔

وہ اونچا لمبا شخص جو کچھ دن پہلے اسے تھپڑ مار کر ہدایت دیتا غائب ہوا تھا۔اور دوسری ملاقات کا حادثہ بھی اسے یاد تھا۔
آج ان کے گھر آ پہنچا تھا۔
زارا جو ویٹر کے لباس میں تھی حواس باختہ کھڑی تھی۔

اجیہ (زارا کی ماں) نے حیرت سے اس لڑکے کو دیکھا جو حلیے سے کسی ریاست کا شہزادہ لگ رہا تھا جس کے گلے میں چاقو نما لاکٹ تھا۔ابرو پر ایک کٹ بھی تھا۔

 میں آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے گھر میں داخل ہونے کی۔
زارا چیخی تھی۔

بیٹا آپ شاید غلط گھر میں آگئے ہیں کیونکہ زارا کی منگنی ہوچکی ہے۔

ماں جی جس سے آپ نے اس کی منگنی کی تھی وہ ایک آوارہ شخص ہے ۔جسے اپنی منگیتر کی عزت کا زرا خیال نہیں جس نے مجھ سے بچنے کے لیے اپنی منگیتر کی ہی گردن پر چاقو رکھ دیا تھا۔اور بتاؤں تو آپ کی بیٹی کا وہ سودا کرنے والا ہے۔

زارا کی آنکھیں پھیلی اس نے نفی میں سر ہلایا۔
وہ تیزی سے زارا کی جانب آیا جو تھر تھر کانپ کر سر بھی نفی میں ہلارہی تھی۔

اس نے ایک جھٹکے میں گردن سے سکارف ہٹایا۔
وہاں سفید پٹی بندھی تھی۔

اس نے نرمی سے وہ پٹی جدا کی تو گردن پر ایک گہرا نشان تھا۔

زارا درد سے سسکی تو کاشان کی آنکھ بھی سرخ ہوئی۔,اسے درد اپنے دل میں محسوس ہوا تھا۔
اجیہ بیگم کی آنکھیں پھیلی جبکہ سارہ بھی منہ پر ہاتھ رکھتے سہمی تھی

اب بتائیں ایسے منگیتر سے شادی کروانا چاہیں گی۔جو آپ کی بیٹی پر ظلم کرتا ہے۔۔

میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کی بیٹی کو خوش رکھوں گا۔

اور اس دوٹکے کے منگیتر کی درگت بھی میرے ہاتھوں سے بنے گی ۔

بس آپ بتائیں شادی کروائیں گی یا نہیں۔
وہ دو ٹوک انداز میں بولتا زارا سے دور کھڑا ہوگیا تھا۔

نہیں میں آپ سے اب بھی شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں غنی کو پسند کرتی ہوں اسی سے شادی کروں گی۔۔

زارا چیخ کر بولی تو کاشان نے جبڑے کسّے تھے۔

Related Posts

Post a Comment